متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں 3407 نئے کیسزرپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3168 رپورٹ کی گئی ہے۔

ابتک ملک بھر میں 22 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جنوری کے آغاز سے ایک بار پھر کورونا کیسز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس حالیہ اضافے کے باعث ملک بھر میں دوبارہ سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے انسپکیشن کو سخت کر دیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ 9 ویں 12ویں جماعت کے لیے اسکول تاحکم ثانی نہیں کھولے جائیں گے اور طالب علموں کو گھروں سے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، گزشتہ روز دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی جس میں نجی محفلوں میں مقررہ حد سے زیادہ مہمان مدعو کرنے کی صورت میں میزبان پر 50 ہزار درہم جبکہ مہمانوں پر فی 15 ہزار درہم جرمانہ عائد کیے جانے اعلان کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button