متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں نئے کورونا کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3498 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2478 رہی ہے جب کہ 16 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 87 ہزار 176 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں ابتک کیے جانے والے کل ٹیسٹوں تعداد 30 اشاریہ 2 ملین ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ 85 ہزار 160 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 77 ہزار 537 افراد وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کل 1198 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Source: Khlaeej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button