متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 744 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 961 رہی جبکہ وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 75 اشاریہ 5 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 10 ستمبر 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 27 ہزار 541 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 18 ہزار 218 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2060 اموات ہو چکی ہیں۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی  کل تعداد 7 ہزار 263 ہے۔  مزید برآں، ملک بھر میں اب تک کورونا کی 1 کروڑ 87 لاکھ 10 ہزار 538 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button