متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 996 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1515 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 74 اشاریہ 4 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز 3 لاکھ 29 ہزار 146 نئے کیسز کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 31 اگست 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 18 ہزار 370 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 118 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2041 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآن، پیر کے روز ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ یو اے ای کے وہ رہائشی جن کے پاس دبئی کےعلاوہ کسی امارات کا ویزا ہے وہ بھی دبئی لینڈ کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button