وزارت صحت نے821 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 821 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 71,456 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے842 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد81,782 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 402 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 9,924 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
The Ministry of Health conducts 93,682 tests as part of its plans to expand the scope of the tests, and reveals 842 new cases of the #Coronavirus, 821 recoveries and 1 death case due to complications.#CommitToWin pic.twitter.com/btIVGJcGVV
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) September 16, 2020
Source : NCEMA UAE