متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال

313 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث کوئی موت نہیں ہوئی

 

خلیج اردو آئن لائن: تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روز 313 نئے مریض سامنے آئے، 393 لوگ صحت یاب ہوئے اور وائرس کی وجہ سے کوئی نئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی کل تعداد 58 ہزار 5 سو 62 ہو گئی ہے، جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51 ہزار 6 سو اٹھائیس ہے۔ تاہم اموات بڑھ کر 343 ہوگئی ہیں۔

مزید برآں وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے 52 ہزار نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کورونا ویکسین کے فیز تھری کے ٹرائل کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس تجربے میں حصہ لینے کے لیے 10 ہزار سے زیادہ رضاکار رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔ تاہم ویکسین تجربے میں خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن ابھی بھی جاری ہے۔ خواہش مند افراد درج ذیل ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسڑ کروا سکتے ہیں:

www.4humanity.ae.

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button