متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے نئے کیسزکا اعلان کر دیا

وزارت صحت نے 1217 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے جعمرات کے روز کورونا وائرس کے1217 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 25,234‬ ہو گئی ہے . وزارت صحت نے479 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 40,986, ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 2 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 286 ہو گئی ہے.

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

45,000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button