متحدہ عرب امارات

دو ہفتوں کیلئے اپنا 11 سالہ بچہ گھر پر اکیلے چھوڑ کر سیرسپاٹا کرنے والا جوڑا جسے لاپرواہی پر پولیس نے گرفتار کر لیا

خلیج اردو
یریزونہ : امریکی ریاست ایریزونہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے گھر سے باہر نکلتے ہوئے اپنے محض گیارہ سالہ بچے کو گھر پر تنہا چھوڑ دیا تھا اور خود وہ دو ہفتوں کیلئے سیر پر گئے تھے۔

کوچیز کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے گزشتہ ہفتے اس جوڑے کو گرفتار کیا جب وہ ٹکسن سے تقریباً 100 میل جنوب مشرق میں ایلفریڈا میں اپنے گھر واپس آئے۔ حکام کے مطابق بچے کی ماں تھینکس گیونگ سے پہلے ریاست چھوڑ گئی اور والد چھٹی کے چند دن بعد چلے گئے۔

شیرف آفس کے فیس بک پیج پر بتایا گیا ہے کہ شیرف کے ڈیپوٹیز نے 12 دسمبر کو مذکورہ گھر کا دورہ کیا جب ایک کال کرنے والے نے کہا کہ جوڑے کا بچہ ا اکیلا رہ گیا ہے۔

ابتدا میں تو ڈیپوٹیز والدین تک پہنچنے سے قاصر تھے اور بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔ اس نے حکام کو بتایا کہ اس کیلئے ریفریجریٹر میں کھانا منجمد کر رکھا گیا تھا اور وہ کم از کم دو ہفتوں سے سکول بھی نہیں گیا۔

شیرف کے دفتر کے مطابق 34 سالہ ماں اور 40 سالہ والد پر بچوں کو نظر انداز کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور دونوں منگل کو جیل میں بند رہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button