متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: سوشل میڈیا پر خاتون کی بے عزتی کرنے کے الزام میں ایک شخص پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی نظر ثانی عدالت نے ایک شخص کو ایک خاتون کی واٹس ایپ میجسز کے ذریعے بے عزتی کرنے کے الزام میں 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

جرمانے کی رقم بطور ہرجانے کی متاثرہ خاتون کو ادا کی جائے گی۔

عربی روزنامے امارات الیوم کے مطابق متاثرہ خاتون  سوشل میڈیا پر بے عزتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف 10 ہزار درہم ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ خاتون نے رقم کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت  میں 9 فیصد سود ادا کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے مدعا علیہ شخص کو قصوار قرار دیتے ہوئے اسے حکم دیا کہ وہ خاتون کو 10 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے اور اگر وہ رقم کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو اس پر 4 فیصد سالانہ سود عائد ہوگا۔

ابتدائی عدالت کے اس فیصلے کے بعد متاثرہ خاتون نے عدالت کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس میں ہرجانے کی رقم بڑھانے کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم، نظر ثانی عدالت نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ خاتون نے ہرجانے کی رقم بڑھانے کے لیے کوئی معقول وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔ اور 10 ہزار درہم جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button