متحدہ عرب امارات

اسکولوں میں انلائن کلاسز کو 25 مارچ تک توسیع دی گئی

خلیج اردو
26 جنوری 2021
شارجہ : شارجہ نے 25 مارچ کو موسم بہار کے سمسٹر کے اختتام تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور نرسری کلاسز کیلئے 100 فیصد انلائن تعلیم میں توسیع کردی ہے ۔

وزارت تعلیم اور شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تعاون سے شارجہ میں ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے جمعرات کو یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔

انلائن لرننگ کے اس دورانیے میں صحت کے حکام ہیلتھ انڈیکٹرز کی کھڑی نگرانی کریں گے اور ملک میں کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیں گے تاکہ ضروری اقدامات کو مؤثر طریقے سے اٹھایا جا سکے اور امارات میں طلباء ، اساتذہ اور عملے کی صحت اور حفاظت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

اسی دورانیے میں اسکولوں کی صوابدید پر یہ فیصلہ کرنا باقی رہ گیا ہے کہ آیا انتظامی ، تدریسی اور دیگر عملہ انلائن کلاسز کے دوران اسکولو میں موجود رہے گا یا وہ گھروں سے یہ نظام چلائیں گے تاہم ان کیلئے یہ لازمی ہوگا کہ ہر دو ہفتوں بعد ہو کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں ۔

تعلیمی اداروں کو اس عرصے کے دوران تامام ( TAMAM ) پلیٹ فارم پر روزانہ کی سرگرمیوں کی رپورٹ دینی ہوگی۔ حکام کی جانب سے اسکول کی کمیونٹی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فزیکل کلاسز کیلئے کورونا کی ویکسین لیں ۔

دریں اثنا ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے مقامی ٹیم نے ڈرون کے ذریعے مختلف زبانوں میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ برادری کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کے حوالے سے معلومات دی جاسکے۔

مذکورہ کمیٹی نے سب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ وہ ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ رکھیں ، ہجوم میں نہ جائیں اور حکام کی جانب سے وضع کیے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button