متحدہ عرب امارات

اقوام متحدہ نے کرونا ویکسین کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ جاری کر دی

خلیج اردو
19 جون 2021
جینوا : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ڈبلیو ایچ او نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے عمل میں دوسری خوراک کیلئے رکاؤٹ پیش آرہی ہے۔ 30 سے 40 ممالک ایسے ہیں جن میں کرونا ویکسین کی دوسری خوعراک نہیں لگوائی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان ممالک میں خاص کر یہ مسئلہ پیش آرہا ہے جنہوں نے آسٹرازینیکا ویکس شہریوں کو لگوائے ہیں۔

جمعہ کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے تنظیمی تبدیلی کے سینئر مشیر بروس آئلورڈ کے حوالے سے سنہوا کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس اس وقت بہت سارے ممالک ہیں جن کو اپنی ویکسین کی دوسری خوراکوں کا عمل ختم کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ کے تیار کردہ آسٹرازینیکا ویکسین کیلئے بہت سے ممالک کو توقعات تھیں اور وہ اسے لگوانا چاہتے تھے۔ اپریل 2021 میں بھارت میں پہلی ترجیح کے بعد اسے باقی دنیا میں اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت سپلائی ہونا تھا۔

بہت سے ممالک میں اس ویکسین کی رسد متائثر ہوئی ہے اور ان کے پاس موجود تعداد کافی کم ہے۔

انہون نے کہا کہ سپلائی متائثر ہونے سے ویکسین کا عمل متائثر ہوتا ہے۔ ابتک 2378482776 ویکسین ایڈمنسٹریٹ کیے جا چکے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button