متحدہ عرب امارات

ابوظبہی نے عالمی مسافروں کیلئے نئے رولز جاری کر دیئے

خلیج اردو
14 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کیلئے جو ابوظبہی داخل ہونا چاہتے ہیں ، نئے رولز جاری کیے ہیں جو 15 اگست سے نافزالعمل رہیں گے۔

وہ مسافر جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہوں اور ان کا تعلق گرین لسٹ سے ہو ، ان کیلئے لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور قرنطینہ کے بغیر انہیں چھٹے دن پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

جب مسافر گرین لسٹ میں موجود ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے یہاں سفر کررہے ہوں) ویکسین شدہ ) تو پھر انہیں ابوظبہی پہنچتے ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ وہ سات دنوں کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے اور ساتویں دن انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

یہ سہولت ابوظبہی کے شہریوں اور رہائشیوں اور سیاحوں جنہوں نے مکمل ویکسین لگوائے ہوں اور الحوسن اپلیکیشن میں وہ درج ہوں، کیلئے بھی موجود ہے۔

گرین لسٹ میں موجود ممالک سے آنے والے وہ شہری جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائے ہوں ، انہیں ابوظبہی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ان مسافروں کو اگرچہ قرنطینہ کی ضرورت تو نہیں ہوگی لیکن وہ ابوظبہی میں قیام کے چھٹے اور نویں دن کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

اگر وہ کسی اور ملک سے ابوظبہی سفر کررہے ہوں ( غیر ویکسین شدہ ) تو انہیں ابوظبہی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور دس دنوں کیلئے قرنطینہ ہونے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ کے 9 ویں دن پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button