متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پارٹیز اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

خلیج اردو
07 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی ایئمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے تمام قسم کی پارٹیوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم کچھ جگہوں پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شادی کی تقریب میں 10 افراد جبکہ فوتگی کی وجہ سے جنازے اور دیگر سوگ کی تقریبات میں 20 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔

فیصلے کا اطلاق 7 فروری سے ہوگا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق کمیٹی نے کمرشل ، معاشی اور سیاحتی کاروباری سرگرمیوں کو محدود سطح پر کام کی اجازت دی ہے جس حوالے سے مختلف پابندیاں عائید کیں گئی ہے۔ شاپنگ مالز کو 40 فیصد کیپسٹی پر ، جم خانوں، نجی بیچز اور سویمنگ پول کو 50 فیصد صلاحیت پر ، ہوٹلوں ، کافی شاپس اور پارکس کو 60 فیصد صلاحیت پر ، ٹیکسیوں کو 45 فیصد اور بسز کو 75 فیصد صلاحیت پر کام کی اجازت دی گئی ہے۔

کمیٹی نے تمام مووی تھیٹر کی بندش کا حکم دیا ہے۔ کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ تمام کاروباری مراکز کا باقاعدہ سے معائنہ کیا جائے اور ان کی نگرانی کی جائے تاکہ کورونا سے متعلق ضوابط کے بارے میں یقینی بنایا جائے کہ ان پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اگر کہیں خلاف ورزیاں ہورہی ہو تو رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کی جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button