متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس ویکسین کے پہلی خوراک کیلئے بکنگ بند کر دی گئی

خلیج اردو
18 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی نے سینوفارم ویکسین کی پہلے خرواک لگوانے کیلئے بکنگ جون تک موخر کر دی۔ وی پی ایس ہیلتھ کیئر ، ایم ایم سی ہیلتھ کیئر اور میڈی کلینک کے زیرانتظام موجود اسپتال اور ہیلتھ کیئر سسٹم صرف کرونا کی دوسری خوراک کی بکنگ کرواتے ہیں۔

وی پی ایس کو کال کرنے پر ہیلتھ کیئر ایکزیگٹیو بتاتے ہیں کہ کرونا کی پہلی خوراک کیلئے اپوائنٹمنٹ دستیاب نہیں۔ سینوفارم کی پہلی خوراک کی بکنگ اگلے مہینے کیلئے دستیاب ہے۔ کیونکہ اس مہینے کیلئے مزید سلاٹ دستیاب نہیں اور سب کی بکنگ ہو چکی ہے۔

دریا اثناء ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سی ای ایچ اے) اپنی صحت کی دیکھ بھال کی تمام سہولیات پر ٹیکوں کی تمام مقدار فراہم کرتی رہتی ہے۔

محکمہ صحت ابو ظہبی کے تعاون سے سی ای ایچ اے ، فائزر اور سینوفرم ویکسین کی تمام خوراکیں فراہم کرتا رہتا ہے۔ کسی بھی ویکسین کو حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو سی ای ایچ اے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بک کروانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اہل آبادی کے 87 فیصد سے زیادہ یعنی 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو یہ ویکسین ملی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button