متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں جاری سٹرلائزیشن مہم اختتام پذیر، رہائشیوں کا خوشی کا اظہار

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرکمیٹی کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ ابوظہبی میں جاری نیشنل سٹرلائزیشن مہم اپنے اختام کو پہنچ چکی ہے۔

ایک مہینے تک جاری رہنے والی اس مہم کے اختتام کے اعلان پر ابوظہبی کے رہائشیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ اس مہم کی وجہ سے رات کے وقت رہائشیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ابوظہبی میں مشرف کے علاقے کے رہائشی اماراتی محمد خالد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "یہ سننا خوشگوار ہے کہ سٹرلائزیشن مہم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اپنے اہداف پورے کر لیے ہیں۔ ہم دارالحکومت کو محفوظ رکھنے کے لیے حکام کی جانب سے کی گئی کوششوں پر شکرگزار ہیں”۔

مزید برآں، رات کی شفٹ میں ایک ہوٹل میں کام کرنے والے ورکر وحید حسن کا کہنا تھا کہ اس مہم کے ختم ہونے کے بعد وہ رات کے وقت اپنی نارمل شفٹ کو شروع کر پائے گا۔ اسی طرح سے دیگر ورکرز نے بھی اس مہم کے ختم ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button