متحدہ عرب امارات

ابوطہبی نے نرسریوں کے لیے نئی کوویڈ گائیڈ لائنز جاری کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے پیر کے روز امارات میں بچوں کی نرسریوں کے لیے  کورونا سے متعلق تازہ ترین ہدایات جاری کر دیں۔

درج ذیل قوانین یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے:

  • ہر bubble یعنی گروپ میں 45 دن سے 2 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 8 سے 12 کر دی جائے گی۔ جبکہ 2 سے 4 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد کو 10 سے بڑھا 16 کر دیا جائے گا۔
  • اگر کسی ایک گروپ میں کورونا کا مثبت کیس سامنے آتا ہے تو پوری نرسری کو بند کرنے کی بجائے اس ببل یعنی گروپ کو 10 دنوں کے لیے بند کیا جائے گا۔
  • اگر ایک سے زائد گروپوں میں سے کورونا کے مثبت کیس سامنے آتے ہیں تو پھر پوری نرسری کو 10 دنوں کے لیے بند کیا جائے گا۔
  • اور نرسریوں کو کلاس روم کے اندر ایک بچے کے لیے 3 اشاریہ 5 مربع میٹر کی جگہ مختص کرنی ہوگی جبکہ کلاس روم سے باہر کھلی جگہ پر ایک بچے کے لیے کم سے کم 5 مربع میٹر جگہ مختص کرنی ہوگی۔

نئے قواعد و ضوابط  کی منظوری ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے نرسریوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی کم شرح کو دیکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button