متحدہ عرب امارات

 ابوظہبی نے سیاحوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ویزٹ ویزا ہولڈرز اور بیرون ملک سے ابوظہبی آنے والے سیاح اب کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔

تاہم، یہ ویکسین صرف ان سیاحوں کو لگائی جائے گی جن کے پاس صرف ابوظہبی کی طرف سے جاری کردہ ویزا ہوگا اور ان سیاحوں کو لگائی جائے گی جن کے پاس ابوظہبی پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے کا اہل پاسپورٹ ہوگا۔ ویکسین لگوانے کے خواہاں سیاحوں کو ویکسی نیشن سنٹر پر ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی کے کال سنٹر ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ "ہاں، کار آمد ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد ابوظہبی میں کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اور ویکسین لگوانے کے لیے وہ سیہا ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں”۔

نجی خبررساں کی جانب سے ایپ میں رجسٹریشن کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کال سنٹر ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد سیہا ایپ میں رجسٹریشن کروانے کے لیے "اپنے ویزے پر دیے گئے یونیفائڈ نمبر کا استعمال کر کے ایپ پر رجسٹر کر سکتے ہیں”۔

کال سنٹر ایگزیکٹو کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سیاح فائز یا سائنو فارم میں کسے کوئی بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

مزید برآں، ویکسین لگوانے کے لیے سیاحوں کے پاس مقامی فون نمبر ہونا بھی ضروری ہے۔ اور وہ 80050 پر کال کر کے بھی ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنمٹنٹ بک کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 جون کو ابوظہبی حکام کی جانب اعلان کیا گیا تھا کہ ایکسپائر رہائشی ویزے یا انٹری ویزے پر ابوظہبی میں موجود افراد بھی کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button