متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : ابوظبہی نے مختلف تقریبات اور نمائشوں میں داخلے کیلئے لوازمات کی فہرست اپڈیٹ کر دی

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے مختلف تقریبات اور نمائشوں کیلئے داخلے کے لوازمات پر مبنی فہرست کو اپڈیٹ کیا ہے۔ مختلف کاروبار ، تفریح ، کھیلوں سے متعلق تقریبات میں داخلے کیلئے کرونا وائرس کا منفی پی سی آر نتیجہ اپنے الہوسن اپلیکیشن میں دیکھانا لازم ہے۔

ان تقریبات میں شامل ہونے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ فیس ماسک پہنے رکھے۔

نئے لوازمات کا اطلاق آج 31 اکتوبر 2021 بروز اتوار سے ہوگا۔

اس سے قبل اسی ہفتے کی شروعات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی این سی ای ایم اے اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کیلئے سفر سے متعلق پروٹوکول اپڈیٹ کیے تھے۔

ان پروٹوکول میں بتایا گیا تھا کہ شہری سفر سے پہلے کرونا وائرس کے ویکسین لگوائے جانے کو یقینی بنائیں گے۔ جن شہریوں نے مکمل ویکسین نہیں لگوائے انہیں سفر کرنے سے روکا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button