متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی صورت حال : احتیاطی تدابیر کے طور پر ایپل نے اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیئے

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں ایپ کے دو اسٹوروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کی حفاظت اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح سے کوشش یہ کی جاتی ہے کہ کرونا وباء کا مقابلہ کیا جائے۔

آئی فون بنانے والی کمپنی کے فی الحال یو اے ای میں تین آوٹ لیٹس ہیں جو دبئی مال ، مال آف ایمریٹس اور یس مال میں موجود ہیں۔ دبئی کے آؤٹ لیٹس کو بند کیا گیا ہے جبکہ ابوظبہی میں فعال یس مال کام کرتا رہے گا۔

ایپ نے بتایا ہے کہ جمعرات جنوری تیرہ تک دبئی کے یہ اسٹورز بند رہیں گے۔

ایپ کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ایپل کے اسٹورز عارضی طور پر بند ہیں۔ ہم نے یہ اقدامات حفاظتی پیش نظر میں اٹھایا ہے۔ ہم کوشاں ہیں کہ جتنی جلد ہو سکتے اپنے سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز کریں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دسمبر میں بیس ایپ اسٹورز کو بند کیا گیا تھا۔ کرونا کیسز کی وجہ سے کچھ اسٹورز کو عارضی اور کچھ کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز کرونا کے 2,759 کیسز اور 913 صحت یابیاں اور ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button