متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا، حکام

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں ہونے والے حالیہ اضافہ کورونا کی عام اور نمایاں قسم بیٹا کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ بیان متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحیسنی کی جانب سے اتوار کے روز کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فریدہ کا کہنا تھا "کورونا کی اقسام میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے جن کی مانیٹرنگ کی گئی ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے کورونا وائرس کی خوبیوں میں کچھ تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ جیسا کہ وائرس کے پھیلاؤ میں تبدیلی اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کی شدت تبدیل ہونا، یا ویکسین کی افادیت کا تبدیل ہونا یا بیماری کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائیوں کے اثرات متاثر ہوئے ہیں”۔

ڈاکٹر فریدہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قومی نگرانی کے نظام پر عمل کرتے ہوئے ، "ہم نے محسوس کیا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ دباؤ (الفا) ، (بیٹا) اور (ڈیلٹا) اقسام کا ہے، جو کہ تبدیل شدہ اقسام ہیں اور انکی دیگر ممالک میں بھی نگرانی کی گئی ہے”۔

انکا کا مزید کہنا تھا کہ ان اقسام سے بچاؤ کے لیے "ہم تلقین کرتے ہیں کہ ویکسین کی سپورٹیو خوراکیں لگوائی جائیں تاکہ وائرس کے خلاف جسم کے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو وائرس کۓ خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین بھی کرتے ہیں جیسا کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا”۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button