متحدہ عرب امارات

پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے والوں پر 30 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا، یو اے ای پبلک پراسیکیوشن کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا لاک ڈاؤن کے بعد اگرچہ کاروبار زندگی معمول کی طرف لوٹ آیا ہے۔ لیکن کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے اور ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھول دیے گئے ہیں لیکن پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے پر تاحال پابندی عائد ہے۔

یو اے ای کے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے رہائشیوں کو وارننگ دی ہےکہ پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانا کورونا کے خلاف نافذ کی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے اور اس خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے فرد پر 30 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈٰیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ طلبہ کو پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانا یو اےای اٹارنی جنرل کی 2020 کی  قرارداد نمبر 38 ترمیم شدہ قرار داد نمبر 54 کے تحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ پرائیویٹ ٹیوشن میں کونسی کلاس کو پڑھایا جا رہا ہے فیس لی جا رہی ہے یا نہیں گھر جا کر یا کسی عوامی یا نجی مقام پر ٹیوشن پڑھانا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

اور خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے پر درج زیل جرمانہ عائد ہوگا:

ایسا فرد پر 30 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا جو پرائیویٹ ٹیوشن پڑھاتا ہے یا اس کا اہتمام کرتا ہے۔

اور جس جگہ، گھر یا کسی اور مقام پر ٹیوشن پڑھائی جا رہی ہوگی تو اس جگہ یا عمارت کے مالک پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

کورونا ایس او پیز کی ایک سے زائد بار خلاف ورزی کرنے پر درج ذیل جرمانے عائد ہوں گیں:

اگر کوئی شخص کورونا ایس او پیز کی بار بار خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے کرائسز اینڈ ایمرجنسی پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا اور اس پر کریمنل ٹرائل کیا جائے گا۔

اور ایسے شخص پر 1 لالکھ درہم جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا عائد کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button