متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی کورونا پی سی آر ٹیسٹنگ لیبارٹری تیار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایئرپورٹ کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لیے دنیا کی سب بڑی لیبارٹری کا گھر ہوگا۔

یہ لیبارٹری ٹرمینل 2 کے قریب بنائی گئی ہے۔ اور اس کا کل رقبہ 20 ہزار مربع فٹ ہے۔ اس لیبارٹری پر دبئی ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافروں کے 24 گھنٹے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دبئی ایئرپورٹس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "اس لیبارٹری میں عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق مشینری نصب کی گئی ہے۔ لیبارٹری ایک دن میں 1 لاکھ ٹیسٹ کرنے اور چند گھنٹوں میں ہی ٹیسٹ رپورٹ دینے کی استعداد رکھتی ہے”۔

22 جون کو دبئی ایئرپورٹ نے دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور پیور ہیلتھ کے اشتراک کے ساتھ اس لیبارٹی کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

مزید برآں، لیبارٹری منفی اور مثبت پریشر رومز سے لیس ہے اور ہیلتھ اتھارٹیز اور ایئر لائنز کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کے لیے اس لیبارٹری حکومتی پلیٹ فارمز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button