متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر ، خلاف ورزیوں پر حکام کی کارروئیاں ، تجارتی مراکز سیل کر دیئے

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ کورونا ایس او پیس پر عمل درای کے حوالے سے تجارتی مراکز پر 350 سے زائد معائنے کیے گئے۔

کورونا کے تدارک کیلئے حکام کی جانب سے جاری ہدایت نامہ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی ایکشن لیا گیا۔ سالون ، شیشہ کیفے سمیت 9 کاروباری مراکز کو کورونا کے خلاف مناسب حفاظتی معیار نہ اپنانے پر بند کیا گیا۔

بلدیہ دبئی نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا ہے کہ بلدیہ کاکام آپ کی حفاظت ہے۔ تمام کاروباری مراکز حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہون تاکہ آپ اپنا اور دوسروں کا دفاع کرسکیں۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سالون ، 6 شیشہ کیفے اور 2 کھانے پینے کے مراکز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔

بلدیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل داری بارے معائنوں سے ثابت ہوا کہ 95 فیصد مراکز حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button