متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل بند کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی بلدیہ نے منگل کے روز سماجی فاصلہ سے متعلق بنائے گئے قاعدے کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک فوڈ ریستوران بند کردیا۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی انسپیکشن کے دوران بلدیہ کی جانب سے تین دکانوں کو کورونا ایس او پیز پر ناقص عمل در آمد کی وجہ سے وارننگ بھی جاری کی گئی۔

بلدیہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا "دبئی بلدیہ احتاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن مہم کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل در آمد کی شرح 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ انسپیکشن کے لیے کیئے گئے دوروں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی ہے۔ اس مہم کے دوران 1 کاروباری مرکز کو بند کیا گیا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button