متحدہ عرب امارات

دبئی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے دبئی کے سیاحوں اور ہوٹلوں کے لیے بنائے گئے نئے قواعد کی وضاحت کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط لاگو کیے گئے ہیں۔

نئے قواعد و ضوابط کورونا ایس او پیز کی حالیہ خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے نافذ کیے گئے ہیں۔

دبئی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریٹ سروسز اور انویسٹمنٹ کے سی ای او احمد الفلاسی نے جمعرات کے روز نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نئے قواعد کی وضاحت کی، جو 2 فروری سے نافذ کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل  کا کہنا تھا کہ "تمام ہوٹل اپنی اصل گنجائش کے 70 فیصد پر کام کریں گے۔ اور جو ہوٹل پہلے سے ہی 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ نئی بکنگ جاری نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی کوئی ایسی سرگرمی منعقد کریں گے جس سے لوگوں کا رش لگنے کا خطرہ ہو”۔

انہوں نے کہا کہ نئے قواعد و ضوابط ہوٹلوں کی جانب سے ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

مزید برآں، ڈاکٹر فلاسی نے اب ان قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں اس ہوٹل کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ تمام افراد کی صحت کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے اور دبئی کے ہوٹلوں کی جانب سے ان قواعد پر عمل درآمد کی امید کرتے ہیں۔

کیا نئے قواعد کے مطابق دبئی کے بار اور پب کھانا پینے کی سروس فراہم کر سکتے ہیں؟

جواب:

ڈاکٹر فلاسی کا کہنا تھا کہ سپریم کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے قواعد دبئی کے تمام پب اور بار 2 فروری سے فروری کے آخر تک مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

دبئی آنے والے سیاحوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق کیا شرائط ہیں؟

جواب:

ڈاکٹر فلاسی نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک سے دبئی آنے والے سیاحوں پاس سفر شروع کرنے سے پہلے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے۔

اور یہ ٹیسٹ روانگی کے پہلے 72 گھنٹوں کے درمیان کروایا گیا ہو۔

ہوٹلوں کو سینی ٹائزیشن سے متعلق کیا قواعد نافذ کیے گئے ہیں؟

جواب:

ڈاکٹر الفلاسی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ڈنر ٹیبلوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم کریں، کامن جگہوں باقاعدگی سے جراثیموں سے پاک کریں، کیش لیس ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کریں، اپنے تمام ملازمین کے لیے ماسک لازمی قرار دیں۔ جبکہ صارفین کھانے کی ٹیبل پر بیٹھ کر اپنا ماسک اتار سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے دبئی اشورڈ اسٹیمپ بھی متعارف کروائی ہے جو اس بات کا ثبوت ہوتی کہ ہوٹل میں حفظان صحت کے تمام اقدامات مکمل ہیں۔ یہ اسٹیمپ ہر 15 دن بعد ایکسپائر ہوجاتی ہے اور پھر نئے سرے سے انسپیکشن کرنے کے بعد دوبارہ جاری کی جاتی ہے۔

رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے کیا احکامات ہیں؟

جواب:

تمام سیاحوں اور رہائشیوں کے لیے ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے، خاص طور پر عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک پہننا۔

صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھویں اور اگر پانی اور صابن دستیاب نہیں ہے تو سینی ٹائزر استعمال کریں۔

ہاتھ دھوئے بغیر اپنے ناک، منہ اور آںکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔

بیمار لوگوں سے زیادہ قریب آنے سے پرہیز کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button