متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پڑھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافے کے پیش نظر ملک بھی میں کورونا ایس او پیز سختی سے عمل درآمد کرنے ہدایت بار بار کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

دبئی کا محکمہ اقتصادیات مسلسل مارکیٹوں کی انسپیکشن جاری رکھے ہوئے ہے اور کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی ضوابط پر عمل نہ کرنے والی دکانوں اور شاپنگ پالزوں کو جرمانے کیے جارہے ہیں یا بند کیا جار رہا ہے۔

تاہم، جمعرات کے روز کی گئی انسپکشن کے دوران صرف ایک دکان ایسی ملی جو کورونا ایس او پیز پر عمل درآؐمد نہیں کر رہی تھی۔ اس شاپنگ سنٹر کے اندر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص اسٹیکر چسپاں نہیں کیے گئے تھے۔ جس کے باعث محکمہ اقتصادیات کی جانب سے اس دکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

محکمہ اقتصادیات کی جانب سے کیئے گئے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہم کے دوران کسی دکان کو بند نہیں کیے گیا اور نہ کی کسی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید برآں، 738 دکانوں اور دیگر شاپنگ سنٹرز کو کورونا ایس او پیز پر کاربند پایا گیا ہے۔

تاہم، محکمے کیجانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت محکمے دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے پہنچائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button