متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اتحاد اور ایمریٹس ایئرلائنز نے سعودی عرب کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں

خلیج اردو
03 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے ایئرلائنز نے سعودی عرب کی جانب سے حالیہ سفری بندشوں کی بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کیلئے اپنی سروسز کو معطل کررہے ہیں۔ سعودی عرب نے 20 ممالک کیلئے سفری سہولت معطل کی ہیں۔ اتحاد ایئرویز اور ایمریٹس ایئرلائنز نے بدھ کے روز اپنی ویب سائیٹس پر نئے اپڈیٹس جاری کیے ہیں جس میں سعودی عرب کیلئے سروسز معطل کرنے سے متعلق خبر دی ہے۔

اتحاد ایئرلائنز کی ویب سائیٹ پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وقت کے مطابق شام 9 بجے کے بعد 03 فروری کو آپ سعودی عرب میں داخل نہیں ہو پائیں گے افر آپ ان 14 ممالک میں سے کسی سے سفر کررہے ہیئں۔ ان ممالک میں آرجنٹینہ ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ ، انڈونیشنیاء ، ایئرلینڈ ، اٹلی ، پاکستان ، برازیل ، پرتگال ، برطانیہ ، ترکہ ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سویزرلینڈ ، فرانس ، لبنان ، شام ، مصر ، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔

پابندیوں کا اطلاق سعودی عرب کے شہریوں ، رہائشیوں ، سفارتکاروں ، ہیلتھ ورکرز اور ان کے خاندان والوں پر عمل نہیں ہوگا۔ اس ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی پہنچنے پر سعودی عرب کے شہریوں پر پابندی ہو گی کہ وہ 7 دنوں تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں صحت کے ماہرین کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ انہیں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور سعودی عرب پہنچنے پر انہیں 14 دن تک گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ امارات ایئر لائن کی ویب سائٹ پر ایک سرکاری اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات اگلی اطلاعات تک سعودی عرب کیلئے سفری سہولیات معطل کررہا ہے۔

ایڈوئزرل میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حتمی منزل کی ٹکت رکھنے والوں کو سفر کیلئے پرواز میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ ےتاہم سفارتکاروں اور ہیلتھ کئیر ورکزر کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ آج صبح تک ایئر عربیہ کی جدہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button