متحدہ عرب امارات

سعودی اور کویت کے بارڈر بند ہونے کے بعد یو اے ای ایئر پورٹ پر پھنس جانے والے بھارتی باشندوں کو مفت رہائش فراہم کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب اور کویت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی قسم سے نمٹںے کے لیے اپنے بارڈر اور ایئر پورٹ بند کیے جانے کی وجہ سے ان ممالک کی جانب سفر کرنے والے متعدد باشندے یو اے ای کے ایئر پورٹ پرپھنس گئے ہیں۔

یو اے ای کے ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے افراد میں بھارتی باشندے شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور کویت براستہ یو اے ای جا رہے تھے کیونکہ بھارت سے کویت اور سعودی عرب کے لیے کوئی ڈائریکٹ پرواز میسر نہیں تھی۔

لیکن سعودی عرب اور کویت کی جانب سے بارڈر بند کر دیے جانے کی وجہ سے یہ تمام باشندے یو اے ای کے ایئرپورٹس پر پھنس گئے تھے۔

تاہم، یو اے ای حکام نے ہمیشہ کی طرح ان افراد کو مشکل کے اس وقت میں تنہا نہیں چھوڑا اور انہیں یو اے ای میں مفت قیام کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

اس وقت 300 سے قریب افراد یو اے ای میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دبئی مرکز سنٹر کی رضاکاروں کی ونگ انڈین کلچرل فاؤنڈیشن نے تعمیراتی کمپنی آسا گروپ کے ساتھ مل کر ان افراد کے لیے مفت رہائش اور کھانے کا احتمام کیا ہے۔

دبئی مرکز سنٹر کے تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر عبدالسلام سقافی کا کہنا تھا کہ ان مسافروں کو رہائش فراہم کرنے کے لیے ہم نے دبئی انویسٹمنٹ پارک میں ایک عمارت کرائے پر حاصل کر لی ہے اور یہ عمارت 300 افراد کو 2 ہفتوں تک رہائش فراہم کر سکتی ہے۔

اور ان افراد کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔ اور انہیں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان افراد کو رہائش فراہم کرنے کے لیے حکام سے اجازت لی گئی ہے۔ اور یہ افراد ہمارے مہمان ہیں انکی ضرورت کے وقت مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔

مفت رہائش گاہ پر منتقل کیے جانے کے بعد مسافرو خوش ہیں اور اس اقدام پر منتظمین کے شکر گزار ہیں۔

ان میں سے کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ پراوزیں معطل ہوجانے کے حوالے سے آگاہ نہیں تھے۔ اس لیے اس صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button