متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی وباء : عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 180.7 ملین سے تجاوز کر گئیں

خلیج اردو
27 جون 2021
واشنگٹن : عالمی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 180.7 ملین سے تجاوز کر گئیں ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3.91 ملین ہوگئیں ہیں۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی نے اعدادوشمار بتا دیئے۔

اتوار کی صبح کی اپڈیٹس کے مطابق یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجنیئرنگ نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز اور کرونا سے اموات بالترتیب 180720199 اور 3915760 ہیں۔

امریکہ بدستور سب سے زیادہ متائثر ہونے والا ملک ہے جہاں کرونا کیسز کی تعداد 33621391 اور اموات 603885 ہیں۔

مریضوں کی رپورٹ شدہ تعداد کے حوالے سے بھارت دوسرے نمبرز پر ہے جہاں رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 30183143 ہیں۔

دیگر بری طرح سے متائثرہ ممالک جن میں 3 ملین سے زائد کیسز ہیں ان میں برازیل (18،386،894)، فرانس (5،830،394)، ترکی (5،404،144)، روس (5،367،317)، برطانیہ (4،734،010)، ارجنٹائن (4،393،142)، اٹلی (4،257،289)، کولمبیا (4،127،409) ، اسپین (3،782،463) ، جرمنی (3،734،153) اور ایران (3،157،983) شامل ہیں۔

اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہان کرونا سے اموات کی تعداد 512735 ہیں۔

100،000 سے زیادہ افراد کی اموات والے ممالک میں بھارت (394،493) ، میکسیکو (232،346) ، پیرو (191،447) ، روس (130،479) ، برطانیہ (128،353) ، اٹلی (127،458) ، فرانس (111،113) اور کولمبیا (104،014) اموات کے ساتھ موجود ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button