متحدہ عرب امارات

ابوظبہی نے بین الاقوامی مسافروں اور ان کے قریب رہنے والوں کیلئے الکٹرانک ریسٹ بینڈ کی شرط ختم کر دی

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے گھروں میں قرنطینہ کیلئے کلائی پر باندھی جانے والی بریسلٹ کی شرط ختم کر دی۔ یہ بین لاقوامی مسافروں اور ان افراد کیلئے جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں سے رابطہ ہوا ہو۔

یہ نئے پیش رفت 19 ستمبر سے نافذالعمل ہوگی جہاں مثبت آنے والے کیسز کی صورت میں ریسٹ بینڈ باندھنا اب بھی لازم ہوگا۔

وبائی امراض کیلئے ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے گھر میں قرنطینہ رہنے کے طریقہ کار اور ذاتی ذمہ داری کی بنیاد پر ضروری ٹیسٹنگ شیڈول کی سختی سے پابندی کی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی احتیطاطی تدابیر اختیار کیے رکھے کی ہدایت کی ہے۔

جن لوگوں نے خلاف ورزی کی انہیں اتارنی جنرل کو رپورٹ کیا جائے گا۔

کمیٹی نے تمام شہریوں ، رہائشیوں اور سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ حفاطتی تدابیر اختیار کریں تاکہ کرونا سے حفاظت کو ممکن بنایا جاسکے اور جو کامیابیاں ملیں ہیں انہیں برقرار رکھا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button