متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شادی بیاہ ، سماجی تقریبات کیلئے حفاظتی رولز میں تبدیلی کر دی گئی

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
شارجہ : اگر کسی گھر میں کسی شادی بیاہ یا کسی اور تقریب میں افراد جمع ہورہے ہوں تو ان کی تعداد 50 سے زیادہ جبکہ کسی شادی حال میں یہ تعداد 100 بندوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

تقریبات میں چار میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

شادی کے ٹینٹوں میں بھی اس طرح سے ترتیب رکھنا چاہیئے کہ 200 سے زیادہ افراد نہ ہوں۔ منتظمین کو باور کرانا چاہیئے کہ تمام قسم کے حفاظتی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

اتوار کے دن حکام نے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی رولز اپڈیت کیے ہیں۔

نئے رولز کے مطابق صرف ویکسین شدہ افراد یا الہوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس رکھنے والے افراد کو ہی اجازت ہے کہ ان تقریبات میں جائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button