متحدہ عرب امارات

ابوظہبی نے 3 سے 17 سال کے بچوں کو سائنو فارم کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے مختلف ویکسین سنٹروں پر 3 سال سے 17 سال کے بچوں کے لیے سائنو فارم کورونا ویکسین دستیاب ہے۔

ابوظہبی حکام کی طرف سے یہ اعلان یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ جس میں وزارت صحت نے 3 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی تھی۔

ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے ویکسین کی مںظوری کلینکل ٹرائلز کی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ ابوظہبی میں 900 بچوں پر ویکسین کے ٹرائل کیے گئے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button