متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اب تین سال کے بچوں کو بھی سینوفارم کرونا ویکسین لگوائی جائے گی

خلیج اردو
02 اگست 2021
ابوظبہی : تین سال کے بچوں سے لے کر سترہ سال کے لڑکوں کیلئے بھی اب کرونا ویکسین دستیاب ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے۔

پیر کے روز وزارت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سینوفارم ویکسین کی بچوں کیلئے منظوری ایک جامع تحقیق کے بعد دی گئی ہے۔ یہ منظوری ہنگامی بنیادوں پر استعمال کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہے۔

سینوفارم امیون برج اسٹڈی جو کہ ابوظہبی میں اس سال جون میں شروع کی گئی تھی ، میں 900 بچوں نے شرکت کی۔

وزارت صحت اور روک تھام کی نگرانی میں منعقد کیا گیا یہ مطالعہ والدین کی مکمل رضامندی سے کیا گیا۔ تمام نوجوان رضاکاروں کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی اور عمل کے ہر مرحلے پر ان کی دیکھ بھال بھی کی گئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button