متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی وجہ سے پیش برا وقت گزر گیا ہے، شیخ محمد

خلیج اردو
30 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش برا وقت گزر گیا ہے۔

قصر الوطن میں اتوار کے روز کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران شیخ محمد بے کہا کہ متحدہ عرب امارات عالمی طور پر کرونا وائرس کے خلاف لڑنے میں بہترین کردار ادا کر چکا ہے۔

شیخ محمد کے پاس اتنے پرامید ہونے اور یقینی ہونے کیلئے اعدادوشمار ہیں جو پرامید ہیں۔ 24 اگست سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز 1000 سے کم ہیں۔

ملک میں 87 فیصد رہائشیوں کو کم از کم ایک کرونا ویکسین موصول ہوا ہے جبکہ 76 فیصد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔

کابینہ اجلاس میں شیخ محمد کو وبائی امراض سے لڑنے کیلئے صحت کے شعبے کی پیش کردہ تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ میں حکومت کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات اور وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے طبی اور علاج معالجے کی فراہمی کیلئے اعلیٰ ترجیحی طریقہ کار کے اطلاق کی وضاحت کی گئی ہے۔

کابینہ نے ملک میں میڈیکل اور دواسازی کی مصنوعات سے متعلق کچھ ضابطوں کی منظوری بھی دی۔ شیخ محمد نے اجلاس سے کہا کہ ہمارا ہدف ملک کے تمام علاقوں میں سال بھر طبی ضروریات کے لیے معیاری ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ کابینہ نے متحدہ عرب امارات کی صنفی توازن کونسل کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے جس کی صدارت دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ کی صدر شیخہ منال بنت محمد بن راشد المکتوم کریں گی۔ فیڈرل کورٹ کے گیارہ نئے جج بھی مقرر کیے گئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button