متحدہ عرب امارات

کویت نے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
18 جون 2021
کویت : کویت نے جمعرات کے دن اعلان کیا ہے کہ وہ ان غیر ملکیوں کو ملک میں آنے کی اجازت دے گا جنہوں نے مکمل طور پر ویکسین لگوائے ہوں۔ ایسے افراد کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کویت نے فروری سے کرونا وائرس کی وباء میں عالمی طور پر اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ان لوگوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی جو کویت کے شہری نہ ہوں۔

حکومت کے ترجمان طارق علی مرزم نے کہا ہے کہ مسافروں کو مکمل طور ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوگی اور اس کیلئے 4 اقسام کے ویکسین مختص کیئے گئے ہیں جن میں فائزر ، آسٹرازینیکا ، موڈرینا اور جونسن اینڈ جونسن شامل ہیں۔

مسافروں کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ 72 گھنٹے پہلے کا اپنا کرونا پی سی آر ٹیسٹ لے چکے ہوں اور ملک میں داخلے کے سات دن بھؤعد بھی پی سی آر ٹیسٹ یرائیں گے۔

دریں اثناء کویت کے وہ شہری جنہوں نے مکمل ویکسینشن کرائی ہو ، وہ یک اگست سے بیرون ملک سفر کر پائیں گے۔ اس سےپہلے کویت کے شہریوں کو باہر ملک جانے کیلئے ایک خوراک کافی سمجھی جاتی رہی ہے لیکن یکم اگست سے اب مکمل ویکسینشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

میزرم نے یہ بھی اعلان کیا کہ کویت 27 جون سے بڑے شاپنگ مالز ، جیموں اور ریستوران صرف ان لوگوں کیلئے اجازت دے گا جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ان لوگوں کو ریستوراب ، کیفے ، جیم خانوں ، سالون ، شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے مکمل ویکسین لگوائے ہوں۔

کویت نے سرکاری طور 332000 کرونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

کویت میں باضابطہ طور پر 332،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے واقعات درج ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button