متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے تازہ ترین ضوابط ، صلاحیت میں کمی اور نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے

خلیج اردو
16 جولائی 2021
دبئی : ابوظبہی میں حکام نے کرونا وائرس سے متعلق نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے جس میں رات گئے تک داخلے پر پابندی ، ملک میں داخلے پر کرونا ٹیسٹنگ اور شاپبنگ مالز ، سینما اور دیگر عوامی مقامات میں داخلے سے متعلق صلاحیت میں تبدیلی شامل ہے۔

ابوظہبی کی ایمرجنسی ، بحران اور آفات سے متعلق کمیٹی کے مطابق نئے قواعد و ضوابط پیر کے روز 19 جولائی سے لاگو ہوں گے۔ کرونا وائرس کی مختلف قسموں کے پھیلاؤ کو روکنے اور مستقل ٹسٹنگ کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

19 جولائی سے نیشنل سٹیریلائزیشن پروگرام کو دوبارہ سے فعال کیا جائے گا۔ روازنہ رات کو اور صبح 5 بجے سٹیریلائزیشن کیا جائے گا۔ ان اوقات میں ٹریفک اور عوام کے نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا۔

صرف لازمی اشیاء جیسے خوراک اور دوائیوں کیلئے جانے کے بجائے عوام کو گھروں میں ٹہرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر رہائشیوں کو باہر جانا ہے تو وہ www.adpolice.gov.ae پر اجازت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ابوظبہی میں داخلے کیلئے 48 گھنٹے کی معیاد کے ساتھ کرونا وائرس کا منفی نتیجہ لازمی ہے۔ داخلے کے بعد چوتھے اور اٹھویں دن بھی کرونا وائرس کا منفی نتیجہ پر مبنی ٹیسٹ کیا جائے۔

ڈی پی آئی ٹیسٹ کے نتیجے میں داخلے کرنے والوں کو تین اور سات ویں دن پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا۔ ابوظہبی میں لگاتار داخل ہونے کیلئے ڈی پی آئی ٹیسٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ یہ طریقہ کار تمام ویکسن لگوانے والے اور نہ لگوانے والوں پر یکساں طور پر لاگوں ہوں گے۔

درالحکومت میں بیچز ، پارکس اور سویمنگ پولز ، ریستوران اور کیفے ، جیم خانے ، ہوٹلوں میں اسپاز اور بسوں اور عوامی مقامات کی صلاحیت کو 50 فیصد پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

شاپنگ مالز کو 40 فیصد اور سینما کو 30 فیصد صلاحیت پر کام کی اجازت ہوگی۔ 5 مسافروں کی ٹیکسی میں صرف 3 ماسفروں کو سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 7 مسافروں کی ٹیکسی میں 4 کو سفر کی اجازت ہوگی۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button