متحدہ عرب امارات

اب ابوظبہی میں گھروں پر قرنطینہ کیے جانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

خلیج اردو
14 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظہبی میں حکام نے کرونا وائرس کے کسی ایسے شخص جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہو، کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کیلئے گھروں پر قرنطینہ کیے جانے سے متعلق ہدایات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

15 اگست بروز اتوار سے ان لوگوں کو جنہیں ویکسین دی گئی ہے ، سات دن کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی اور وہ چھٹے دن پی سی آر کا ٹیسٹ کریں گے۔

جن افراد کو ویکسین نہیں دی گئی ہے اور وہ کسی کرونا وائرس کے مریض کے ساتھ رابطے میں رہے تو انہیں 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور 9 ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

وہ افراد جو گھروں میں قرنطینہ کیے گئے ہیں وہ والک این ڈسٹنس پر پی سی آر ٹیسٹ کرا سکتے ہیں اور اپنا ریسٹ بینڈ ہٹا سکتے ہیں۔ ان کیلئے زید پورٹ ابوظبہی شہر ، العین کنونشن سنٹر اور مادینت زید الدرفہ اور سیہا اسپتال الدھرفہ میں ٹیسٹ کیلئے جا سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button