متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : پارٹیوں اور میل میلاپ سے متعلق نئے رولز جاری کر دیئے گئے

خلیج اردو
19 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے پارٹیوں ، شادیوں ، نماز جنازہ اور گھروں میں دیگر میل میلاپ سے متعلق تازہ ترین گائیڈلائنز جاری کیے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ایسے تقریبات کو 80 فیصد صلاحیت پر رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ کل افراد کی تعداد 60 سے زیادہ نہ ہو۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام حاضرین کیلئے لازمی ہے کہ انہوں نے ویکسین کرائی ہو اور ویکسینیشن حاصل کیے چودہ دن مکمل ہو گئے ہوں۔ تمام شرکاء کو ایونٹ کی تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ خوشی کے موقع پر مبارکباد بغیر مصافحہ یا گلے ملنے کے دی جائے۔ ڈیڑھ میٹر کے سماجی دوری کے اصولوں کو ہر وقت قائم رکھنا چاہیے۔ مزید یہ کہ ایک میز پر صرف زیادہ سے زیادہ 10 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے مفاد میں ہم رہائشیوں سے کہتے ہیں کہ وہ سانس کی بیماریوں یا بخار میں مبتلا افراد سے کہیں کہ وہ تقریبات میں شرکت سے گریز کریں۔

ان نئے پروٹوکول میں مختلف حفاظتی اقدامات شامل ہیں جنہیں تمام شرکاء کی حفاظت کیلئے ماننا ضروری ہے۔ منتظمین کو یقینی بنانا ہوگا کہ مندرجہ حفاظتی چیک کو یقینی بنائیں۔

داخلی مقامات پر درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کی جائے۔
تقریب کے دوران ہر وقت ماسک پہنا رکھا جائے۔
ایونٹ کے مقامات کو مسلسل صاف رکھا جائے اور جراثیم سے پاک کیا جائے۔
یقینی بنائیں کہ سینیٹائزیشن ٹولز حاضری میں سب کیلئے آسانی سے دستیاب ہوں۔

تقریب میں داخلے کے عمل کو اچھی طرح سے منظم کیا جائے اور انٹری پوائنتس پر رش سے بچا جائے۔
تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پر رکاوٹیں استعمال کی جائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button