متحدہ عرب امارات

دبئی: اسکولوں کے اسٹاف کے لیے ہفتہ وار کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں شعبہ تعلیم سے وابستہ وہ تمام ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی، انکے لیے ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس قانون کا اطلاع تمام ملازمین پر ہوتا ہے، بیشک وہ کیمپس میں آ کر کام کر رہے یا گھر سے۔

دبئی کے نالج اینڈ ہیومن ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئیں تازہ ہدایات کے مطابق ان قواعد کا اطلاق 11 اپریل سے ہوگا۔ اور اس قانون کا اطلاق دبئی کے تمام نجی تعلیمی اداروں پر ہوتا ہے۔

مزید برآں، حکام کی جانب کہا گیا ہے کہ "اگر آپ ابھی ویکسین لگوانے کے اہل نہیں یا پہلے ہی کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں تو اس قانون کا اطلاق پر نہیں ہوتا”۔

تاہم، اگر کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button