متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اومان نے نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

خلیج اردو
19 جون 2021
مسقط : سلطنت اومان میں ہفتے کے روز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تازہ ترین سفری اور دیگر پابندیاں نافذ کیں ہیں۔

اس فیصلے میں صبح 4 بجے سے شام 8 بجے تک گاڑیوں اور افراد کے نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے۔ یہ پابندی عوامی مقامات میں جانے اور کاروباری سرگرمیوں سے روکنے کیلئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ 20 جون بروز اتوار شام سے شروع ہو کر اگلے کسی حکم تک قائم رہے گا۔

فیصلے میں گھر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں اور گیٹگری کے گذشتہ کرفیو کے دوران اعلان کردہ گیٹگریز بھی شامل نہیں ہیں۔

حکام نے تصدیق کی کہ وزارت صحت کی سربراہی میں صحت کے تمام شعبے کے ادارے کرونا وائرس کے حفاظتی ویکسین لگانے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد جاری رکھیں گے اور تمام اہل لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کی حفاظت کیلئے کرونا ویکسین لگوائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button