متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : پاکستان نے سفر کیلئے ویکسینش لازم کرانے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
24 اگست 2021
دبئی : پاکستان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی ویکسین کو غیر ملکی مسافروں کیلئے لازم قرار دے رہا ہے اور اس کیلئے فیصلے کا اطلاق تیس ستمبر 2021سے ہوگا۔

یکم اکتوبر 2021 سے صرف ان غیر ملکی مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کرونا ویکسین لگوائے ہوں۔

وزیر نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق صورت حال کو دیکھنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن این سی او سی صرف ویکسین شدہ غیر ملکی مسافروں کو ملک میں آنے دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کیلئے اب عمر کی شرط سترہ سال رکھ دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پندرہ اکتوبر سے غیر ویکسین شدہ افراد کو پارکوں سمیت عوامی مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی جبکہ ایسے استازہ اور اسکول اسٹاف کو کام کرنے بھی نہیں دیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button