متحدہ عرب امارات

پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد مختلف اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسکولوں کو بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے انتظامیہ کو متعلقہ تعلیمی ادارے بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

اسلام آبادکےمزید 12تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔12 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

او پی ایف گرلزکالج ایف ایٹ ٹو میں 18، اسلام آبادماڈل کالج فارگرلزآئی ٹین فورمیں 9کیسز رپورٹ ہوئے۔کیسز سامنے آنے کے بعد تعلیمی ادارےبند کرنےکیلئے ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو مراسلہ لکھا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کورونا والےتعلیمی اداروں کوبند کیاجائے اور متعلقہ تعلیمی اداروں کوآئندہ احکامات تک بند رکھا جائے۔

ادھر این سی او سی نے بتایا ہے کہ کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کرے گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی اکائیاں 12 سال سے زائد عمرطلبہ کی ویکسینیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔

این سی او سی کے مطابق تعلیی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے، کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پرخصوصی توجہ دی جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی گئی جس کا مقصد ان شہروں کےطلبہ کو کورونا سے بچانا تھا اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کیسز کی کل تعداد اب 1.36 ملین تک پہنچ گئی ہے، 12 اضافی اموات کے ساتھ اموات کی کل تعداد 29,077 ہوگئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button