متحدہ عرب امارات

یو اے ای آنے والے مسافروں کے لیے نئے قوانین کا اعلان: ابوظہبی آنے والے مسافروں کے لیے ٹریکنگ واچ پہننا لازمی قرار

خلیج اردو آن لائن: اب ابو ظہبی آںے والے تمام مسافروں کو 14 دن کے قرنطینہ کے دوران ایک بریسلٹ یعنی کلائی کی گھڑی پہننی ہوگی جو قرنطینہ کیے گئے مسافروں کی نگرانی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
بریسلٹ یا ٹریکنگ واچ پہننے کی شرط اتحاد ایئر لائن کی جانب سے اپنے مسافروں کے لیے رکھی گئی ہے۔ اتحاد ایئر لائن کے مطابق اتحاد ایئر لائن کے ذریعے ابوظہبی آنے والے تمام مسافروں کو 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں میں قرنطینہ ہونا ہوگا اور اس دوران ایک بریسلٹ پہننا ہوگا جو مسافروں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائےگا۔

اتحاد ایئر لائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر کی گئی حالیہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ” ابوظہبی پہنچنے پر آپ خود کو گھر میں قرنطینہ کریں گے۔ اور قرنطینہ کے دوران طبی طور پر منظور شدہ بریسلٹ یا رسٹ بینڈ پہننا ہوگا۔ بریسلٹ ایمگریشن سے گزرنے کے بعد ابوظہبی حکام کی جانب سے ایئر پورٹ پر ہی فراہم کیا جائے گا”۔

اس پابندی سے کن افراد کو استشنا حاصل ہوگی:

  • سفارتی پاسپورٹ کے حامل مسافر
  • 18 سال سے کم عمر کے مسافر
  • 60 سال سے زائد عمر کے مسافر
  • یا موذی مرض میں مبتلا مسافروں کو اس پابندی سے استشنا حاصل ہوگی۔
[ad id=”17140″]

بیروں ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے دیگر قوانین درج ذیل ہیں:

  • اگر آپ یو اے ای حکومت کی جانب سے ہائی رسک ڈیکلیئر کیئے گئے ملک سے یو اے ای آ رہے ہیں تو آپ حکومتی قرنطینہ سنٹر میں رکھا جا سکتا ہے۔ اور یو اے ای پہنچنے پر آپ کو مختلف قسم کے فارم بھی بھرنے ہوں گے۔
  • ابوظہبی آںے سے 96 گھنٹے پہلے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔ جو کہ منظور شدہ لیبارٹری سے حاصل کی گئی ہو۔
  • مزید برآں، ابوظہبی میں داخلے کی اجازت صرف یو اے ای کے شہریوں اور رہائشیوں کو دی جائے گی۔ سیاحتی ویزے کے حامل افراد سمیت دیگر افراد کو ابوظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
  • ابوظہبی واپس آنے کے لیے آپ کو ICA کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم آپ کو یو اے ای کی ویب سائٹ ica.gov.ae پر جا کر چیک کرنا ہوگا کہ آیا آپ سفر کے اہل ہیں یا نہیں۔
  • ابوظہبی پہنچےپر آپ کا 12 سال سے کم عمر بچوں کے علاوہ تمام مسافروں کی تھرمل اسکرینگ اور کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
  • اور آپ کو کورونا کے پی سی آر ٹٰیسٹ کی اصل رپورٹ ہمراہ رکھنا ہوگی جو سفر سے پہلے دیکھانا لازم ہے۔ اگر ابوظہبی آ رہے ہیں تو آپ اپنی کورونا رپورٹ الہسن ایپ کے ذریعے بھی دیکھا سکتے ہیں۔
  • لیکن اتحاد ایئر لائن کی طرف سے کیے گئے حالیہ اعلان میں آپ کو کورونا کی اصل رپورٹ دیکھانا ہوگی، رپورٹ کی کاپی یا ڈیجٹیل کاپی قابل قبول نہیں ہوگی

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button