متحدہ عرب امارات

کوویڈ-19 : RTA نے فوری طور پہ دبئی میٹرو سروس کو معمول کے مطابق بحال کردیا

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات میں نقل و حرکت پہ پابندیاں ختم کرنے کےبعد کیا گیا .

 

دبئی: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اَتھارِٹی نے اعلان کیا کے فوری طور پہ دبئی میٹرو سروس معمول کے اوقات پے بحال کردی گئی ہے ۔

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ اِس بات کا اعلان کیا کے ; قومی جراثیم کشی کے پروگرام کی تکمیل کے ساتھ ہی دبئی میٹرو سروس معمول کے مطابق گرین اور ریڈ لائنز بحال کردی .

نظر ثانی شدہ اوقات کے لحاظ سے ، ریڈ لائن پے ٹرینیں ہفتے سے بدھ کے درمیان صبح 5:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک چل سکیں گی جب کے جمعرات کے لیے اوقات کے دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ٹرینیں صبح 5:00 بجے سے رات 1:00 بجے تک چلائی جائیں گی . اور جمعے کے دن کے لیے اوقات میں کمی کی گئی ہے ; جمعے کے دن ٹرینیں صبح 10:00 بجے سے لے کے رات 1:00 بجے تک چلائی جائیں گی .

اسی طرح ، گرین لائن ٹرینیں ہفتے سے بدھ کے درمیان صبح 5:30 بجے سے رات 12:00 بجے تک چل سکیں گی جبکہ جمعرات کو صبح 5:30 بجے سے رات 1:00 بجے تک چلائی جائیں گی۔جبکہ جمعے کے دن ٹرینیں صبح 10:00 بجے سے لے کے رات 1:00 بجے تک چلائی جائیں گی.

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button