متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

خلیج اردو
10 فروری 2021
شارجہ : شارجہ میں مقامی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم نے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق شارجہ بھر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ان احتیاطی تدابیر کے تحت تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں پچاس فیصد تک کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تجارتی مراکز میں 60 فیصد کی استعداد تک کم کرنے کی بات کی گئی ہے جبکہ بند ہالوں میں سینما گھروں اور تفریحی سرگرمیوں ، جم خانون کو 50 فیصد گنجائش پر کام کرنے کی اجازے دی گئی ہے۔

ساحل اور پارکوں کو 70 فیصد تک کی صلاحیت پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہوٹلوں میں سوئمنگ پول اور نجی ساحلوں کو 50 فی صد استعداد پر کام کرنی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام میوزیکل کنسرٹ اور موسیقی کے پروگراموں کو کورونا کی صورت حال کی وجہ سے چار ہفتوں تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ریستوراں اور کیفوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہی خاندان کے افراد کے علاوہ ، ایک میز پر چار سے زیادہ افراد کی اجازت نہ دیں۔

دوسری طرف شارجہ میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین ، جو اپنے دفاتر میں آتے ہیں ، انہیں لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ نجی شعبے میں خدمات فراہم کرنے والوں کو ہر دو ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ان افراد کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے جو قومی ویکسینیشن پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں یا اس حوالے سے ٹرائلز میں حصہ لیے تھے۔
Source : Khaleej Times

خلیج اردو
10 فروری 2021
شارجہ : شارجہ میں مقامی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم نے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق شارجہ بھر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ان احتیاطی تدابیر کے تحت تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں پچاس فیصد تک کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تجارتی مراکز میں 60 فیصد کی استعداد تک کم کرنے کی بات کی گئی ہے جبکہ بند ہالوں میں سینما گھروں اور تفریحی سرگرمیوں ، جم خانون کو 50 فیصد گنجائش پر کام کرنے کی اجازے دی گئی ہے۔

ساحل اور پارکوں کو 70 فیصد تک کی صلاحیت پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہوٹلوں میں سوئمنگ پول اور نجی ساحلوں کو 50 فی صد استعداد پر کام کرنی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام میوزیکل کنسرٹ اور موسیقی کے پروگراموں کو کورونا کی صورت حال کی وجہ سے چار ہفتوں تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ریستورانوں اور کیفز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہی خاندان کے افراد کے علاوہ ، ایک میز پر چار سے زیادہ افراد کی اجازت نہ دیں۔

دوسری طرف شارجہ میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین ، جو اپنے دفاتر میں آتے ہیں ، انہیں لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ نجی شعبے میں خدمات فراہم کرنے والوں کو ہر دو ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ان افراد کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے جو قومی ویکسینیشن پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں یا اس حوالے سے ٹرائلز میں حصہ لیے تھے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button