متحدہ عرب امارات

شارجہ: سکول کھلنے سے پہلے تمام اساتذہ اور طالب علموں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

کسی بھی استاد، طالب علم یا دیگر عملے کے رکن کو کورونا کی رپورٹ منفی آئے بغیر سکول میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکام

 

خلیج اردو آن لائن: شارجہ کی پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے 30 اگست کو اسکول کھولنے جانے سے متعلق جاری کردہ ہدایات کے مطابق شارجہ کے پرائیوٹ سکولوں کے تمام طالب علموں، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے سکول کھلنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، جن کی رپورٹ منفی آںا ضروری ہے۔

نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز نے لکھا ہے ادارے نے شارجہ کی پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر دیکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ ” شارجہ ہیلتھ اتھارٹیز کے اشتراک  کے ساتھ اسکول کھلنے سے پہلے شارجہ کے تمام پرائیوٹ اسکولوں کے طالب علموں، اساتذہ اور دیگر عملے کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے”۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سرکلر میں مزید لکھا گیا ہے کہ کسی بھی استاد، طالب علم یا دیگر عملے کے رکن کو کورونا کی رپورٹ منفی آئے بغیر سکول میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس لیے ” تمام سکولوں کے پرنسپلزکو کورونا ٹیسٹ شیڈیول سے آگاہ ہونا چاہیے، جس سے انکے اسکول کے دوبارہ کھلنے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ اس عمل سے ” طالب علم، اساتذہ اور دیگر اسٹاف مختلف بیچز میں اسکول آئیں”۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت تعلیم کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ اسکول واپس آںے والے اساتذہ اور بچوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم ہیں۔ اور اس کے بعد ابوظہبی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی بچوں، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button