متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : طویل عرصہ سے بند دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کو دوبار کھول دینے کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
20 جون 2021
دبئی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرمینل 1 کو 24 جون سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ٹرمینل ون کرونا وبا کی وجہ سے15 مہینوں کے بعد کھولا جائے گا۔ بندش کے دوران ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو اور تھری کو فعال رکھا گیا۔

دبئی یئرپورٹ پر ٹرمینل 1 کی سالانہ گنجائش 18 ملین مسافروں پر مشتمل ہے۔ ہوائی اڈےپر مجموعی طور پر سالانہ 100 ملین مسافروں کو آمد ورفت کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

24 جون 2021 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 اور کونکورس ڈی کی سہولیات دوبارہ کھلیں گی۔ دبئی ایئر پورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ہم اپنے تمام مہمانوں کو محفوظ ہموار اور آسان سفر کی پیش کش جاری رکھیں ، ہم کچھ ایئر لائنز کو ٹرمینل 3 سے ٹرمینل 1 میں منتقل کریں گے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہفتہ کے روز دبئی کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں پر عائد پابندی ہٹا رہی ہے جو پچھلے 14 دنوں میں نائیجیریا یا جنوبی افریقہ میں تھے اور بدھ سے وہاں سے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔

حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ ٹرمینل کو دوبارہ کھولنے سے ایئرپورٹ پر ملازمت کے3500 مواقع پیدا ہوں گے۔ جن میں پرچون ، مہمان نوازی ، سیکیورٹی اور امیگریشن کارکن شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button