متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے ہوتے ہوئے سفر : بہت جلد متحدہ عرب امارات کے رہائشی یورپی یونین ممالک میں بغیر کسی پابندی کے داخل ہو سکیں گے

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : بہت جلد مکمل طور پر ویکسین شدہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی جنہوں نے مکمل طور ویکسین لگوائے ہوں اور ان کے پاس متعلقہ اتھارٹی کا سرٹیفیکیٹ ہو تو وہ اپنے پسندیدہ یورپی ملک میں بنا کسی رکاوٹ کے داخلے ہو سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب یورپی یونین ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ سسٹم سے منسلک ہے۔

یورپی یونین نے اپنے ٹویٹر پر بتایا کہ اس سے متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے درمیان سفر آسان ہوگا کیونکہ یو اے ای کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ اب یورپی یونین کے کرونا وائرس ویکسین سرٹیفیکیٹ کے برابر تصور ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات مینا میں موجود ممالک میں سے ملک ہے جس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم یہ رکن ممالک پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ مسافروں کو قبول کرنا شروع کریں گے یا نہیں۔

ملک میں داخلے کیلئے یو اے ای کے رہائشیوں کو دیکھنا ہوگا کہ ان کی جانب سے لگوائی جانے والی ویکسین یورپی یونین کے منظور شدہ فہرست میں شامل ہیں یا نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button