متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای نے ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین لگوا لینے والے رہائشیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متجدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی اور آئی سی اے کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین لگوا لینے والے رہائشیوں کو ملک واپس آنے کی اجازت کا اعلان کر دیا گیا۔  مزید برآں، اس فیصلے کے تحت وہ رہائشی بھی واپس آ سکتے ہیں جنہیں یو اے ای سے باہر 6 ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق 12 ستمبر 2021 سے ہوگا۔

حکام کی جانب آج جاری کی گئی جوائنٹ اسٹیٹمنٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس فیصلے کا اطلاق بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویت نام، نامیبیا، زیمبیا، جمہوریہ کانگو، یوگینڈا، سیرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور افغانستان سے آنے والے مسافروں پر ہوتا ہے۔

یو اے ای واپس آنے کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار:

واپس آںے والے مسافروں کو آئی سی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دینے ہوگی اور منظوری حاصل کرنے کے لیے ویکسی نیشن ایپلیکیشن مکمل کرنی ہوگی اور اس کے علاوہ یو اے ای روانگی سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیکھانا ہوگا۔

مزید برآں، روانگی سے پہلے 48 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی دیکھانی ہوگی۔ اس رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے۔ روانگی سے پہلے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کے ساتھ ساتھ یو اے ای پہنچنے کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹسیٹ دوبارہ کروانا ہوگا۔

تاہم، 16 سال سے کم عمر بچوں کو اس پابندی سے رعایت دی گئی ہے۔

مزید برآں، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مںظور شدہ ویکسین لگوا لینے والے وہ رہائشی جو سفری پابندیوں کا اعلان ہونے کے بعد درج بالا ممالک میں کسی ملک میں 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے رہ رہے وہ اب نئے پرمٹ پر واپس آ سکتے ہیں اور ملک میں داخل ہونے کے بعد اپنا اسٹیٹس درست کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button