متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کیلئے نئے سفری ضوابط کا اعلان کردیا

خلیج اردو
26 اکتوبر 2021
ابوظبہی : قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی سفری ضوابط اپڈیٹ کیے ہیں۔

نئی اپڈیٹس کے مطابق وہ شہری جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہو، کو سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ ان شہریوں کے سفر پر پابندی لگاتا ہے جنہوں نے ویکسین کی مکمل خوراک نہیں لی، ہو۔

متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشنوں، مریضوں کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر سفر کرنے والے اور وہ لوگ جو اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہیںے پیشگی منظوری کے بعد سفر کی اجازت ہوگی۔.

اس اقدام کا مقصد بحالی کے مرحلے میں ملک کی حکمت عملی کو فروغ دینا، تمام اہم شعبوں میں بتدریج بحالی کی شرح کو بڑھانا اور معمول پر واپسی کو یقینی بنانا ہے۔

ان ممالک سے واپس آنے والے شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ روانگی کے وقت سے 48 گھنٹوں کے اندر کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا کیو آر کوڈ کے ساتھ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی چھ گنٹے پہلے کیا گیا ایک اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

پروٹوکول نے واضح کیا ہے کہ ویکسین شدہ مسافروں کو پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیے اور چوتھے اور آٹھویں دن مزید پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ غیر ویکسین شدہ مسافروں کیلئے ملک پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رہنے اور 9 ویں دن دوسرا ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

ان پروٹوکول میں سفر کے مختلف ضروریات میں توجودی میں رجسٹریشن شامل ہے جہاں اپنے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ اپلوڈ کرنا شامل ہے۔

دونوں اداروں نے مسافروں سے کہا ہے کہ کرونا وائرس علامات کی صورت میں وہ جس ملک میں بھی موجود ہوں ، متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو آگاہ کریں۔ ان ضوابط میں کہا گیا ہے کہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ملک سے باہر سفر سے گریز کرنا چاہیئے اور صحت و حفاظت کے پروٹوکول کا خیال رکھنا چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button